ہمارے کلچر کا کوئی مائی باپ نہیں، وزارت تو بنائی گئی لیکن مسائل پر توجہ نہیں دی جاتی اورنگزیب لغاری

لاہور(پی پی سی) سینئر اداکار اورنگزیب لغاری نے کہاہے کہ ہمارے کلچر کا کوئی مائی باپ نہیں، ہمارے شعبے کی وزارت کو بنائی گئی ہے لیکن اسکی طرف سے مسائل پر توجہ نہیں دی جاتی۔ ایک انٹر ویو میں اور نگزیب لغاری نے کہا کہ کوئی بھی حکومت یا ریاست اپنی ثقافت کے فروغ کے لئے سرپرستی کرتی ہیں۔

لیکن یہاں ایسا کچھ نہیں بلکہ اگر میںیہ کہوں تو غلط نہ ہوگا کہ ہمارے کلچر کا کوئی مائی باپ نہیں۔ انہوںنے کہا کہ اطلاعات و نشریات اور ثقافت کی وزارت تو موجود ہے لیکن اس کی طرف سے کبھی ایسے اقدامات نہیں دیکھے گئے جس سے اسکی سرپرستی کا کوئی تاثر ملتا ہو۔