اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارا اندر کا خلفشار بھارت کو شہ دے رہا ہےکہ وہ ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کرے، مسلح افواج جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، نہیں چاہتے کہ صورت حال خراب ہو۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہناتھا کہ مسلح افواج ملک کا بھرپور دفاع کرنا جانتی ہیں، خدانخواستہ برا وقت آتا ہے تو بھرپور جواب دیں گے، ہماری صلح اور امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ہماری اندرونی صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے، پاکستان اور بھارت ایٹمی قوت ہیں، دونوں کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ہم نہیں چاہتے کہ صورت حال خراب ہو۔