ہمارے اور پڑوسیوں کے خطرات مشترکہ ہیں، افغان صدر

Ashraf Ghani

Ashraf Ghani

برسلز (جیوڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ غیر ریاستی عناصر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہیں، ہمارے اور پڑوسیوں کے خطرات مشترکہ ہیں۔

برسلز میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان پراکسی وار کاحصہ نہیں بنناچاہتا۔ افغانستان بہتر مستقبل کے قیام اور ماضی کو بھلانے کے لیے پرعزم ہے۔

افغانستان کی فوج کا جذبہ انتہائی بلند ہے۔ افغانستان میں ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جو کچھ کریں گے اس کا اثر خطے پر ہوگا۔