لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے متعلق ہماری پالیسی پر تنقید کرنے والے آج خود اسی پر عمل پیرا ہیں۔
لاہور میں پی بی اے کے سینئر نائب صدر میاں عامر کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ان کے اور امین فہیم کے خلاف درجن سے زائد مقدمے درج ہیں، اگر اسے فرینڈلی اپوزیشن کہتے ہیں توپھر کیا کہا جائے، اپوزیشن لیڈر کو متنازع بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
یوسف گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر پہلے بھی الزامات لگتے رہے ہیں،عزیر بلوچ کی گرفتاری کے حقائق جلد سامنے آجائیں گے۔