لاہور (جیوڈیسک) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں او ایس ڈی بنائے جانے والے تمام افسران کو فوری طور پر سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
او ایس ڈی بننے والوں میں سی آئی اے پولیس لاہور کے ایس پی عمر ورک، ایس پی پنجاب ہائی ویز پٹرول ملتان شاہد رزاق، ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ اسٹاف اویس ملک، ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار، ایس پی سی آئی اے فیصل آباد اعجاز شفیع ڈوگر اور ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین راجہ بشارت شامل ہیں۔
ایڈیشنل ایس پی سٹی گوجرانوالہ طاہر مقصود، ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال نعیم الحسن، ایس پی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب سید جماعت علی بخاری، ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کرامت اللہ ملک، ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق اور ایس پی اسپیشل برانچ امیر تیمور کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ سنٹرل سید مختار حسین، ایس پی پنجاب ہائی ویز پٹرول فیصل آباد فاروق احمد، کمانڈنٹ لاہور رنگ روڈ پولیس محمد قاسم، ایڈیشنل ایس پی سیالکوٹ مسز نسیم چودھری اور ایس پی ٹریفک ریجن سرگودھا مسرور احمد بھی او ایس ڈی بنائے جانے والوں میں شامل ہیں۔
ایس پی پنجاب ہائی ویز پٹرول ڈی جی خان کفایت اللہ، ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد محمد ممتاز، ایس پی وی آئی پی سکیورٹی امجد محمود بھی او ایس ڈی بنا دیئے گئے۔ سپریم کورٹ نے رواں سال فروری میں آؤٹ آف ٹرن پروموشنز کالعدم کرنے کا حکم دیا تھا۔