آؤٹ آف ٹرن پروموشن، متاثرہ پولیس افسران کا قانونی جہدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) آوٹ آف ٹرن ترقیوں کے معاملے پر پنجاب پولیس افسران کے متاثرہ افسران ہو گے اکھٹے۔ جنہوں نے کیا لاہور کی تاریخی باشاہی مسجد میں اجلاس کا انعقاد۔ پنجاب بھر سے متاثرہ افسران نے اجلاس میں کی شرکت۔

اجلاس میں آوٹ آف ٹرن پر مووشن کے حوالےسے آئندہ کا لائحہ طے کیا گیا ۔ متاثرہ افسران کا کہنا ہے کہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور متاثرہ افسران نے محکمے کے لیے دن رات محنت کی اور قر بانیاں دیں۔

متاثرہ افسران کا کہنا ہے کہ برسوں پہلے دی گئی ترقی اور مراعات واپس لینے سے اہلکاروں کا مورال ڈاون ہوگا اور اس سے بڑی نا انصافی نہیں ہو سکتی۔

متاثرہ افسران نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ اپنے حق کے لیے قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں اور وہ قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا حق حاصل کریں گے۔