بیرونی ایجنڈے کے تحت مدارس کیخلاف بلاجواز کاروائیاں قبول نہیں کریں گے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے رکن مفتی محمد نعیم نے کہاکہ بیرونی ایجنڈے کے تحت مدارس کیخلاف بلاجواز کاروائیاں ہر گز قبول نہیں کریں گے،اہل مدارس بلاامتیاز رنگ ونسل مذہب دہشت گردواں کیخلاف کاروائی چاہتے ہیں،مدارس کے پانچوں بورڈزمعاملات کو مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں،وزیر داخلہ کہتے ہیںاہل مدارس کو اعتماد میں لیے بغیر کاروائی نہیں کریںگے تو بتائیں مذاکرات سے قبل ہی کوائف طلبی۔

نت نئے فارمز کے ذریعے مدارس اور طلبہ کو کس کے حکم پر ہراساں کیا جارہاہے اور کس قانون کے تحت سیکرٹری داخلہ کی جانب سے غیرملکی مدارس کے طلباء کے ایکسٹینشن پرزبانی طورپرپابندی لگائی گئی۔بدھ کوجامعہ بنوریہ عالمیہ میں وفاق المدارس العرابیہ مجلس عاملہ کے رکن و شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے مدارس کے متعلقہ پانچوں بورڈز کو اعتماد میں لیے بغیر مدارس کے خلاف کاروائی نہ کرنے کے بیان پراپنے تحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ و فاقی وزیر داخلہ کو چاہیے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاردگی پر نظر عمیق ڈالیں جو قبل از وقت مدارس کو کوائف طلبی کے نام پر حراساں کرنے میں مصروف ہیں اور وفاقی سیکریٹری داخلہ کے غیر قانونی اقدامات پر بھی ایکشن لیں۔

انہوں نے ہزاروں غیرملکی طلباء کے ویزہ ایکسٹینشن پربلاجوازغیرقانونی پابندی کیوں لگارکھی ہے،اہل مدارس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتے رہے ہیں اور کرنے کیلئے تیار ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ مدارس کیخلاف بلاجواز کاروائیاں مغربی ایجنڈے کی تکمیل ہے اور مدارس دینیہ کی خودمختاری پرکسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور اس کا بھرپور دفاع کیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ مدارس تاریخ شاہد ہے کہ اہل مدارس نے ہمیشہ ملک وقوم اورملت سے مخلص ہو کربلا کسی مادی لالچ اورعہدے کے وطن عزیزکیلئے خدمات سرانجام دی ہیں اور ہر کڑے سے کڑے وقت میں ملک کو قوم کے ساتھ رہے ہیں۔

پاک فوج کی طرح وطن عزیز کی مدارس دینیہ اورعلماکرام مملکت خدادادپاکستان کے نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں، مدارس نے ملک میں این جی اوزکاوہ کرداراداکیاہے جس سے دنیاحیران وسرگرداں ہے جہاں طلبہ کودینی وعصری تعلیم کے ساتھ کھانا،پینا،صابن ،کپڑے،بستر،میڈیکل کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہے ،اہل مدارس نے ماضی میں بھی ملک ولت کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کردار اداکیاہے اورآئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔