بیرونی سرمایہ کاری 80 فیصد گھٹ کر 3.8 کروڑ ڈالر تک محدود

Dollars

Dollars

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ 2 ماہ میں7.5فیصد کے اضافے سے 11کروڑ 93 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی اگست کے دوران 83 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 11کروڑ 9 لاکھ ڈالر رہی تھی، رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے انفلوز 12.5فیصد کے اضافے سے 31کروڑ 80لاکھ ڈالر جبکہ آؤٹ فلوز 15.7فیصد کے اضافے سے 19کروڑ 87 لاکھ ڈالر رہے۔

اس طرح خالص ایف ڈی آئی 11کروڑ 93 لاکھ ڈالر رہی۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی اگست کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 79.9فیصد کمی سے 3کروڑ 77 لاکھ ڈالر تک محدود رہی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 18کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہی تھی۔

رواں مالی سال جولائی اگست کے دوران غیرملکی نجی سرمایہ کاری 79.2 فیصد کمی سے 4کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہی، پورٹ فولیو سرمایہ کاری 164 فیصد گھٹ کر منفی 7کروڑ 26 لاکھ ڈالر اور غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 75.3 فیصد کی کمی سے منفی 90لاکھ ڈالر رہی۔