کالعدم تنظیموں کی سازشوں سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے علماء اپنا کردار ادا کریں۔ منشاء جھنگوی

Jamat-Ud-Dawa

Jamat-Ud-Dawa

جھنگ (بیوروچیف) جماعة الدعوة جھنگ شعبہ تعلقات عامہ کے ضلعی رہنما محمد منشاء جھنگوی نے کہا ہے کہ علماء کرام کالعدم تنظیموں کی سازشوں سے عوام اور ملک و ملت کو محفوظ رکھنے کیلئے علماء اپنا کردار ادا کریں۔

یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں بلکہ فتنہ پرور میڈیا کے ذریعے مایوسی پھیلا رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ مسلمان دشمن قوتوں کا اصل مقصد مسلمانوں کو آپس میں لڑانا اور مسلم امہ کی مرکزیت کا خاتمہ کرنا ہے۔

خلافت کے نام پر مسلمانوں کا خون بہانے والے ہی اسلام اور خلافت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام داعش جیسی تنظیموں کے گمراہ کن عقائد سے لوگوں کو آگاہ اور انہیں بیرونی سازشوں سے بچانے کیلئے کردار ادا کریں۔

علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو قائل کریں اور قرآن وسنت کی دعوت کے ذریعہ ان کے عقائد کی اصلاح کریں ۔۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات صبغت اللہ چوہان نے گفتگو میں شریک ہوتے ہوئے کہا کہ داعش نامی تنظیم یہودیوں کا پیداکردہ فتنہ ہے جسے وہ اپنی سرپرستی میں سوشل میڈیا کے ذریعہ پروان چڑھا رہے ہیں۔