کالعدم تحریک طالبان کے گروپ سے مذاکرات کے لیے دس رکنی جرگہ تشکیل

Taliban

Taliban

اسلام آباد (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 30 رکنی جرگے نے پولیٹیکل انتظامیہ سے ٹانک میں ملاقات کی۔

جس میں کالعدم تحریک طالبان جنوبی وزیرستان خالد سجنا گروپ سے مذاکرات کے لیے 10 رکنی جرگہ تشکیل دیا گیا۔

جرگے کے ارکان کل جنوبی وزیرستان کے نا معلوم مقام پر کالعدم خالد سجنا گروپ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے بعد مطالبات کو حتمی شکل دی جائے گی۔