لندن (جیوڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر احمد کا کہنا ہے پاکستان کی نئی حکومت سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہت توقعات ہیں،امید ہے ان پر پورا اترے گی۔ لندن میں سابق وزیر جاوید جبار کی کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر نے امید ظاہر کی کہ حکومت پاکستان امن و امان اور توانائی کے مسائل پر قابو پا لے گی۔
انہوں نے کہا وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کو عالمی سطح پر اٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت مظالم کا نوٹس لے اور انکی مذمت کرے، اس موقع پر جاوید جبار نے اپنی کتاب کے موضوع پر روشنی ڈالی۔