کراچی (جیوڈیسک) کراچی جولائی سے ستمبر کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ 3 ارب 92 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ سال کے اس عرصے سے تقریبا 9 فیصد زیادہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے ستمبر کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب 60 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے تھے جو موجودہ سال کی اسی سہ ماہی میں 3 ارب 92 کروڑ روپے کے ریکارڈ پر آگئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق عید الاضحی پر قربانی اور دیگر اخراجات کے لیے رقم وطن بجھوائے جانے کے باعث ترسیلات میں اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ عید کے بعد شادی سیزن کے دوران ترسیلات میں مزید اضافے کی توقع ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والے رقوم میں اضافہ روپے کی قدر میں کسی قدر استحکام کا باعث بھی بنتا ہے۔