بیرون ملک مقیم پاکستانی، غربت کے خاتمے کے لئے مدد کریں، گورنر پنجاب

Governor Punjab

Governor Punjab

لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بیرون مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پاکستانیوں کو ملک میں مدعو کیا جائے گا تاکہ ان کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکے۔ دبئی سے آئے ہوئے انیس رکنی وفد نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی تعلیم کے فروغ اور غربت کے خاتمے کے لئے حکومت کی مدد کریں۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک میں کوئی آفت آئی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے وطن کی مٹی سے عملی محبت کا ثبوت دیا۔ گورنر پنجاب سے سوئٹزرلینڈ کے سفارت خانے میں بطور چارج ڈی افئیرز خدمات انجام دینے والے مارک جارج نے بھی ملاقات کی۔