بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) مالی سال 2013 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 13 ارب 92 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھجوائیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2013 کے دوران بھیجی گئی ترسیلات زر کا حجم مالی سال 2012 کے مقابلے میں پانچ اعشاریہ پانچ چھ فیصد زائد رہا۔

اعدادوشمار کے مطابق ترسیلات کی ماہانہ اوسط ایک ارب سولہ کروڑ ڈالر رہی۔ جولائی سے جون کے دوران سعودی عرب سے چار ارب دس کروڑ، متحدہ عرب امارات سے دو ارب پچہتر کروڑ جبکہ امریکہ سے دو ارب اٹھارہ کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔