بیرون ملک کھیلوں میں شرکت، اسپورٹس بورڈ کی اجازت سے مشروط

Sports Board

Sports Board

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے بیرون ملک کھیلوں میں شرکت کے لئے اجازت کو اسپورٹس بورڈ کے این او سی سے مشروط کر دیا ہے اسلام آباد میں کوہ پیما ثمینہ بیگ کو وزیراعظم کی طرف سے انعامی چیک دینے کی تقریب کے دوران ذرائع سے بات کرتے ہوئے بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض پیر زادہ نے کہا کہ این،او،سی کے بغیر کسی اسپورٹس فیڈریشن یا اس کے کھلاڑی کو بیرون ممالک جانے سے روک دیا جائے گا۔

اب تک یہ پابندی کرپٹ افراد کے اہم مقدمات میں مطلوب افراد پر عائد ہوا کرتی تھیں، وزیر بین الصوبائی رابطہ نے بتایا کہ اس بارے میں وزارت داخلہ کو بھی ہدایت کردی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کھیلوں سے کریشن کے خاتمے کے لیے اینٹی کریشن یونٹ بنایا جا رہا ہے۔

بیرون ممالک پاکستان کا امیج بہتر کیا جائے گا اور بیرون ممالک کے کھلاڑی پاکستان میں آئیں گے۔کوہ پیما ثمینہ بیگ نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کریں گی اور امید ہے کہ حکومت اس سلسلے میں ان کی مدد کرے گی۔ اسپورٹس فیڈریشن کے فنڈز کا آڈیٹر جنرل سے آڈٹ کرانے کے لیے وزرات خزانہ کو کہہ دیا گیا ہے۔