اسلام آباد(جیوڈیسک)اٹارنی جنرل عرفان قادر نیسپریم کورٹ میں بیان دیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت آئندہ انتخابات کے بعد د ی جائے گی ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
اٹارنی جنرل نے جواب عدالت میں داخل جمع کرایاجس میں کہا گیا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے وقت اور مالی وسائل درکار ہیں۔ اس لئے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت آئندہ انتخابات کے بعد دی جائے گی۔