امریکی (جیوڈیسک) القائدہ کی ممکنہ کارروائی کے پیش نظر امریکی حکام نے اپنے شہریوں کے لئے سفری ہدایات جاری کردی ہیں جس میں بیرون ملک سفر کرنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی حکومت نے القاعدہ کے حملوں کے خطرے کے پیش نظر عالمی سطح پر سفری وارننگ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک سفر کے دوران ہوشیار رہیں۔
سفری وارننگ کا اطلاق رواں ماہ کی اکتیس تاریخ تک رہے گا۔ وارننگ کے مطابق زیادہ امکان ہے کہ ان حملوں میں ٹرانسپورٹ نظام اور دیگرسیاحتی مقامات پر سیاحوں کو نشانہ بنایا جائے۔
ممکنہ حملوں کا خطرہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں ہے۔ اس سیقبل امریکا نے اتوار کو دنیا کے مختلف حصوں میں متعدد امریکی سفارتخانے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ مسلم دنیا کے کئی ملکوں میں اتوار کو سفارت خانے کھلے ہوتے ہیں۔ برطانیہ نے بھی احتیاطی تدابیر کے طور پر ہفتہ اور اتوار کو یمن میں سفارت خانے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔