بیرون ممالک کی جانے والی اور آنے والی فون کالز پر لگائے جانے والا اضافی ٹیکس ختم کر کے تارکین وطن کی مشکلات کم کی جائیں
Posted on May 29, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : بیرون ممالک کی جانے والی اور آنے والی فون کا لز پر لگائے جانے والا اضافی ٹیکس ختم کر کے تارکین وطن کی مشکلات کم کی جائیں بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی فون کالز مہنگی ہو جانے سے تارکین وطن کی بڑ ی تعداد اپنے اہل خانہ اور عز یز واقارب سے بات کر نے سے محرو م کر دئیے گئے ہیں متوقع وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نوٹس لے کر فون کالز کا اضافی ٹیکس ختم کروائی۔
تارکین وطن کا مطالبہ تفصیلت کے مطابق بیرون ممالک روزگار کے سلسلہ میں گئے تارکین وطن ماجد کھو کھر دوبئی ، چوہدری محمد نواز سعودی عرب ، محمد لطیف سعودی عرب ، راجہ وار نگذ یب سعو دی عرب ،محمد یو سف دبئی نے صحافیوں کو بتایا کہ گز شتہ 6 ماہ سے بیرون ممالک سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں کی جانے والی فون کالز اور پاکستان سے بیرون ممالک کی جانے والی فون کالز پر بلا جواز اضافی چارجز بڑھا دئیے گے ہیں۔
جس کے باعث فون کالز اتنی مہنگی ہوگئی ہیں کہ بیرون ممالک مقیم مزدور طبقہ اور کم تنخواہ طبقہ والا طبقہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ رابطہ سے محروم ہو گیا ہے 100 درہمکا کارڈ منٹوں میں ختم ہو جاتا ہے جس کی بڑی وجہ فون کالز پر اضافی ٹیکس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ہے متوقع وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بیرون ممالک فون کالز پر لگائے جانے اضافی چارجز ٹیکس ختم کروا کر تارکین وطن کو درپیش مشکلات کا ازالہ کروائیں تاکہ تارکین وطن جو ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان کی مشکلات بھی کم ہو سکیں۔