اوول (جیوڈیسک) بھارتی ٹیم اوول ٹیسٹ کے تیسرے روز پہلی اننگز میں 292 رنز پر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ نے دوسری باری میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا کر 158 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
اوول ٹیسٹ کا تیسرا روز، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 292 رنز پر ہمت ہار گئی، آل راؤنڈر رویندرجدیجا نے ناقابل شکست 86 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 114 رنز بنا کر 158 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔
ایلسٹر کک 46، جوروٹ 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ میزبان انگلش ٹیم پانچ میچوں کی سیریز پہلے ہی تین ایک سے اپنے نام کرچکی ہے۔