اوول (جیوڈیسک) اوول میں آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور کھیل کے اختتام پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا لیے تھے ۔ آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کے بلے باز کینگروز بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔
آسٹریلوی بائولر مچل مارش نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ رنز دے کر تین وکٹیں لی ہیں۔ انگلینڈ کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 374 رنز درکار ہیں جبکہ فالو آن سے بچنے کے لیے اسے مزید 175 رنز بنانا ہوں گے جبکہ پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 481 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے سٹیون سمتھ نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی 11 ویں ٹیسٹ سنچری بنائی۔