ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ خان نے اپنی نئی فلم کک کی ہیروئن جیکولین فرننڈس کے لیے اردو کے استاد کی خدمات حاصل کرلیں۔ فلم مرڈر کے سیکوئل سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی حسین اداکارہ جیکولین فرننڈس سلمان خان کے ساتھ فلم کک میں بطور ہیروئن جلوہ گرہو رہی ہیں۔
سلمان خان کیساتھ کام کرنے کوبے تاب جیکولین نے فلم میں اپنے کردار میں حقیقت کارنگ بھرنے کے لیے نہ صرف آٹھ کلو وزن بڑھا لیا ہے بلکہ دبنگ خان کے مشورے پر اردو زبان بھی سیکھنا شروع کردی ہے۔ تاکہ اردوکے الفاظ بہتر انداز میں ادا کرسکیں۔جیکولین کا کہنا ہے۔
کہ اردو کا سبق پڑھنا ان کیلیے آسان نہیں لیکن وہ اردو سیکھنے میں پرعزم ہیں۔ریس ٹومیں ناقدین نے بھی ان کی پرفارمنس کو سراہا تھا جس کے بعد وہ اپنی ہرفلم پر سخت محنت کررہی ہیں۔ کک اسی نام کی تامل فلم کاری میک ہے اورساجد ناڈیاڈ والا کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ہو گی جسے دو ہزار چودہ میں عید کے موقع پر ریلیز کیا جائیگا۔