سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے انکشاف کیا ہے کہ محبوبہ مفتی حکومت نے فوجی کالونیوں کے قیام کیلئے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے فوجی کالونیوں کے معاملے پر عمر عبداللہ کے ٹویٹ پر سخت برہمی کا اظہار کرنے کے بعد قانون ساز اسمبلی میں عمر عبداللہ نے اپنے جواب میں کہا کہ وزیراعلیٰ بار بار میرے ٹویٹ کاذکر کرتے ہیں۔