ترکی (جیوڈیسک) چاوش اولو کا کہنا ہے کہ وہ وزارت ِ قانون کی طرف سے تیار کردہ بغاوت کی رپورٹ پر امریکی حکام سے بلشمافہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو فتح اللہ گیولن کی ترکی کو حوالگی کے سلسلے میں واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔ چاوش اولو کا کہنا ہے کہ وہ وزارت ِ قانون کی طرف سے تیار کردہ بغاوت کی رپورٹ پر امریکی حکام سے بلشمافہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویژن پر ایجنڈے پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتح اللہ دہشت گرد تنظیم کے بیرون ملک اسکولوں کو بند کرنے کے لیے بھی کاروائیاں کی جائینگی۔
ان کا کہنا تھا کہ فوجی ٹولے کی بغاوت کی کوشش کے وقت روس نے ترکی کی بھر پور حمایت کی ہے جبکہ غیر ملکی ہم منصبوں سے بات چیت کے دوران “ترک ملت کی عظمت پر زور دیا گیا ہے۔”