اوورسیز فورم متحدہ عرب امارات كا اجلاس

Meeting

Meeting

اسلام آباد : اوورسیز فورم, متحدہ عرب امارات۔کے نامزد عہدیداران کا پہلا باضابطہ اجلاس انٹرنیشنل سٹی دوبئی میں صدر اوورسیز فورم UAE 🇦🇪 چوہدری عبدلرزاق کنیال کی زیر صدارت ہوا جس میں جنرل سیکریٹری جناب سید شاہ فیصل صاحب ،سینئر نائب صدر مناظر علی رانجھا صاحب، کوآرڈینیٹر انجینئر عمران خان بھٹی صاحب،میڈیا کوآرڈینیٹر حاجی ظفر اقبال،نے شرکت کی سب نے متفقہ طور پر تمام اعلیٰ قیادت کا زمہ داریاں,دینے پر شکریہ ادا کیا اور ان پر پورا اترنے کا عیادہ کیا اجلاس میں اوورسیز بھائیوں سے رابطہ تیز کرنے اور ممبر شپ میں مزید آسانیاں کرنے اور لوکل سطح پر ٹیم کی تشکیل اور کام کا طریقہ کار،پر مشاورت ہوئی۔

اوورسیز فورم منڈی بہاوالدین کی غیر سیاسی خالص اوورسیز بھائیوں کی آواز بلند کرنے، متحدہ عرب امارات میں منڈی بہاوالدین کے تمام بھائیوں تک رسائی کو یقینی بنانے اور ان کے مسائل کے کرنے کے لیے مل کر اتفاق اور یکسوئی سے کام کرنے پر اتفاق،مناظر علی رانجھا اور عمران بھٹی صاحب کی تجاویز قابلِ ستائش ہیں صدر UAE چوہدری عبدلرزاق کنیال صاحب اور جنرل سیکریٹری اوورسیز UAE سید شاہ فیصل صاحب نے تمام امور میں خصوصی دلچسپی لی اور متحدہ عرب امارات میں مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لیے جلد اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی، سوشل میڈیا کے حوالے سے میڈیا کوآرڈینیٹر حاجی ظفر اقبال جلد ایک میڈیا ٹیم اور پلان ہارون ظفر رانجھا مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سے( نیویارک) میں مشاورت کے بعد لانچ کریں گے۔

اجلاس کی بہترین میزبانی اور مہمان نوازی پر عبدلرزاق کنیال صاحب اور ان کے دیگر دوستوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اللّٰہ پاک ہم سب بھائیوں کو اتفاق دے آمین۔

چوہدری مبشر ڈاہر کالمنسٹ متحدہ عرب امارات
00971563500174
[email protected]