گلاسگو (طاہر شیخ سے) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بیرون ملک مقیم تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دل کھول کر آئی ڈی پیز کے فنڈز میں عطیات دیں۔ ہملٹن میں ممتاز سماجی شخصیت چوہدری عاطف سرور کی طرف سے دی گئی ایک افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سرور نے کہر کہ پاکستان اس وقت ایک مشکل صورتحال سے دو چار ہے، گیس، پانی اور بجلی کا بحران ہے جسے حل کرنے کے لئے حکومت اپنی بھرپور کو شش کر رہی ہے۔
ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے افواج پاکستان دہشت گردوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔ اور پوری قوم ان کی پشت پر ہے، بد قسمتی سے وزیرستان اور چند دیگر علاقوں سے پر امن شہریوں کو عارضی طور پر اچانک نول مکانی کرنی پڑی ہے۔ پاکستان پر ماضی میں جب بھی کوئی آفت آئی، آپ لوگوں نے ہمیشہ بھرپور طور پر دل و جان سے مدد کی۔ اب ایک بار پھر وطن آپ کو پکار رہا ہے، گورنر سرور نے کہا کہ پاکستانی قوم میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 2010 میں پاکستان میں جو سیلاب آیا تھا، اس کی شدت سونامی کی مجموعی تباہی سے بھی زیادہ تھی۔ لیکن پاکستانی قوم نے حیران کن طور پر صرف ایک سال کے اندر اندر دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑاہو کر گھر بئائے، کاشتکاری شروع کر دی اور زندگی کو نارمل اندازسے گزارنا شروع کر دیا۔ گورنر سرور نے کہا کے میں بیرون ملک مویم پاکستانیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں اور وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے ساتھ مل کر انہیں حل کرانے کی پوری پوری کو ششیں کر رہا ہوں۔
گورنر کا عہدہ سنبھالتے ہی میری کوشش تھی کہ ہم ایک ایسا سسٹم بنائیں جس میں کسی بھی فرد کو اپنے جائز کام کے لئے کسی وزیر اعظم ، صدر، گورنر یا وزیر اعلی کے پاس نہ جانا پڑے بلکہ اس کا کام معمول کے مطابق بغیر کسی شفارش سے ہو۔ ہم نے کمشن فار اورسیز پاکستان بنا دیا ہے، جس کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو گا۔ قونصل جنرل آف پاکستان سید احسن رضا شاہ نے کہا کہ مجھے سکاٹ لینڈ میں پاکستانیوں کی زندگی کے ہر شعبے میں کارکردگی دیکھ کر نہایت خوشی ہوئی ہے۔ سکاٹ لینڈ سے جس شخصیت نے پہلا علم ممبر پارلیمنٹ بن کر تاریخ رقم کی، اب وہ بطور گورنر پنجاب پاکستان کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ گورنر پنجاب کے میڈیا کوآرڈی نیڑ طاہر انعام شیخ نے کہا کہ پنجاب میں گورنر کا عہدہ سنھبالنے کے بعد نہایت مختصر عرصے میں محمد سرور نے کئی کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں۔
جی ایس پی پلس کے ذریعے پاکستانی معشیت کو مضبوط بنایا۔ 7 ملین ایسے بچوں کو سکولوں میں بیجھنے کا بندوبست کر رہے ہیں جو غربت کے باعث تعیلم حاصل کرنے سے محروم رہے۔ محئیر حضرات بھی مدرسے سکولوں میں بچوں کے لئے صاف پانی کے پلانٹ نصب کروا رہے ہیں جن سے لاکھوں کی تعداد میں بچے ہیپاٹائٹسس سی، ٹائفائیڈ اور دیگر مختلف قسم کی بیماریوں سے بچ سکیں گے اور اب افیون نے پاکستان میں میرٹ کا نظام نافذ کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ ایچی سن کالج جو پاکستان میں ایلیٹ کلاس کے بچوں کا ادارہ ہے، وہاں پر بڑے بڑے با اثر افراد کی سفارشوں کو ٹھکرا کر صرف اور صرف اہلیت کی بنیاد پر داخلے کرائے ہیں۔ پروگرام کا آغاز مولانا ارشاد کی تلاوت کلام پاک سے کیا۔