وزیرآباد : مسلم لیگ (ن) کو دنیا بھر میںفعال اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرناہ ماری اولین ترجیح ہیں۔وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے اوورسیزپاکستانیوںکودرپیش مسائل حل کرنے کے لئے اوورسیزکمیشن بنا کربیرون ممالک میںبسنے والے پاکستانیوںکے دل جیت لئے۔
اوورسیزپاکستانی بھی اپنے سرمایہ سے ملک کی ترقی میںاپنا اپنا کرداراداکریں۔ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ (ن)ورلڈکے جنرل سیکرٹری شیخ قیصرمحمودنے پی ایم ایل (ن)یوتھ ونگ کے رہنماملک محمداویس کلیارکی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پرچوہدری محمدخلیل،ملک محمداسلم کلیار،محمدیونس کلیار،جنرل سیکرٹری پی ایم ایل (ن)جاپان چوہدری محمدعنصر،سنیئروائس پریذیڈنٹ ملک ریاض جیلانی،نائب صدرناصر چیمہ بھی موجودتھے۔
انہوںنے کہا کہ چائنہ راہداری پراجیکٹ پاکستانی تاریخ کاسنہراباب ہے اس منصوبہ سے پاکستا نی معیشت مضبوط اورحکومت پاکستا ن اورعوام کامالی فوائدحاصل ہونگے۔تیس سے چالیس فیصدٹریڈاس راہداری سے ہوگی پاکستان کی عوام کوروزگارکے مواقع حا صل ہونگے۔اوورسیزپاکستا نیوںکوون ونڈوکی سہولت فرا ہم کردی گئی ہے۔بیرون ملک روزگارکے سلسلہ میںمقیم افرادہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی قانون سازی کی جارہی ہے۔
مسلم لیگ (ن)کی حکومت کا اوورسیزپاکستا نیوںکے لئے سہولیات کی فراہمی سے گراف بلند ہواہے۔