لاہور (جیوڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے عمران خان کی زرمبادلہ نہ بھیجنے کی اپیل مسترد کردی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پہلے سے زیادہ رقم بھیجی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے ستمبر 2014 کے دوران پاکستانیوں نے 19.5 فیصد زائد رقم بھجوائی، سعودی عرب سے 49 کروڑڈالر، متحدہ عرب امارات سے 39 کروڑڈالر، اور جی سی سی ممالک سے 21 کروڑ ڈالرکی رقم بھیجی گئی ہے۔