کراچی (جیوڈیسک) وزیربلدیات سندھ اویس مظفر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کومحکمہ بلدیات کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاوٴس کے مطابق وزیربلدیات سندھ اویس مظفر نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوادیا ہے۔ اویس مظفر کے پاس، بلدیات، دیہی ترقی، ہاوٴسنگ اور ٹاوٴن پلاننگ کی وزارتیں تھیں۔
انہوں نے صحت کی خرابی کے باعث مزید کام کرنے سے معذرت کی ہے۔ دوسری جانب اویس مظفر کی چھوڑی ہوئی وزارت بلدیات کا قلمدان صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے سپرد کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاوٴس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شرجیل میمن سے صنعت و تجارت کی وزارت واپس لے لی گئی ہے۔