تحریر : وقار انساء اللہ کا بہت کرم ہے کہ آج درمکنون کے دوسرے شمارے کی ٹیسٹ کاپی ہم تک پہنچی اپنی محنت کو کہانیوں افسانوں اور آرٹیکل کی صورت میں ھماری ٹم نے یکجا کیا اور آج وہ سب ایک کتابی شکل میں موجود ہے اپنے شوق اور کچھ اللہ کی عطا کی ہوئی صلاحیت کی وجہ سے محترمہ شاہ بانو میر صاحبہ کی معیت میں اپنے شوق کو تسکین دی اور جب ھم اپنی کوشش میں کامیاب ہوئے تو خوشی دیدنی تھی –الحمدللہ آج اللہ کریم کے احسان سے دوسری بہنوں کا بھی ساتھ ملا اور یوں اس ٹیم نے ترقی کی دوسری منزل عبور کی – جس کا نتیجہ درمکنون کا دوسرا شمارہ ہے
اس کی بانی محترمہ شاہ بانو میر صاحبہ بجا طور پر مبارکباد کی مستحق ہیں-ادب سے ان کا گہرا لگاؤ ہے کام کو فرض عین جانتی ہیں اسی لئے ہر کام کو ممکن کر دکھاتی ہیں – میری ساتھی قلمکار بہنوں کو بھی بہت مبارک ہو ادب کی دنیا میں ان کے بڑھتے قدم کام سے ان کی لگن کا اظہار ہیںآج میرا بھی وہ عالم ہے کہ بچوں کی طرح خوش ہو رہی ہوں کہ جن کو ان کی من پسند چیز نظر آجائے اور وہ اس لمحے کے منتظر ہوں کہ کب وہ ان کے ھاتھ آجائے
یقینی طور پر پوری ٹیم اسی طرح خوشی محسوس کر رہی ہو گی بلکہ ھماری ساتھی خواتین جن کی تحریر ایک میگزین میں جگمگا رہی ہے شائد ان کی خوشی ھم دونوں سے دوچند ہو اس سفر میں محترمہ نگہت سہیل اور محترمہ انیلہ احمد ھمارے قدم بہ قدم رہیں – اب ایک اور بہن محترمہ شائستہ احمد نے ھماری اکیڈمی کوجوائن کیا ہے انہیں ھم خوش آمدید کہتے ہیں –
Ghalib Iqbal
پاکستانی ہونے کی حیثیت سے یہ بات قابل فخر ہے کہ ھم اپنی قلم کے استعمال سے اپنے ملک کا نام اور شان بڑھا رہے ہیں آپ لوگ ھمارے لئے دعاگو رہیے اور میگزین پڑھ کر مختلف تحاریر سے لطف اندوز ہوں سفیر پاکستان جناب غالب اقبال صاحب اور سرپرست اعلی جناب مشتاق حان جدون کے مشکور ہیں جن کی معاونت ھمیں حاصل رہی
عبدالحميد شاہد کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے نہایت ذمہداری سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گویا درمکنون کے موتی سیپ میں بند کر دئیے دوسرے شمارے کے لئے سرپرست اعلی مشتاق خان جدون کی سربراہی میں ایک اضافی ٹیم تشکیل دی گئی ہے- مشتاق خان جدون کی معاونت ھمیں پہلے شمارے کے لئے بھی حاصل رہی
Durr e Maknoon France
ان کے ممنون ہیں کہ انہوں نے لکھاری خواتین کے اس جذبے کو بہت سراہا اور ھمارے ساتھ تعاون کیا کہ ھم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی استعداد کے مطابق بہتر اور معیاری کام کریں اس کے ساتھ میں درمکنون کی اضافی ٹیم کو خوش آمدید کہتی ہوں اور اللہ کریم سے دعا کرتی ہوں کہ ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ھم ادب کی دنیا میں اپنے وطن کا نام روشن کر سکیں آمين