فیصل آباد(جیوڈیسک)فیصل آباد سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحب زادہ فضل کریم کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ وہ گزشتہ روز فیصل آباد میں انتقال کر گئے تھے۔صاحب زادہ فضل کریم جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور انہیں 4 اپریل کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں داخل کرایا گیا تھا۔
پیر کو ان کی حالت بگڑ گئی اور وہ خالقِ حقیقی سے جاملے۔ ان کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے دھوبی گھاٹ گراونڈ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔
سنی اتحاد کونسل کی مجلس شوری نے مرحوم کے بیٹے حامد رضا کو کونسل کا قائم مقام چیئرمین مقرر کیا ہے اور وہ اپنے والد کی جگہ قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔ حامد رضا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔