لندن (جیوڈیسک) رطانوی شہر آکسفورڈ گردو نواح میں بارشوں اور شدید سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے، مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
آکسفورڈ کے متعدد علاقوں کے مکانات میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا، آکسفورڈ کے علاقے باٹلے میں کئی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
سیلابی پانی کے سڑکوں پر کھڑے ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا، سڑکوں کی بندش کی وجہ سے ٹریفک کی لمبی قطاریں کھڑی ہیں اور لوگوں کو دفاتر اور دیگر جگہوں پر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے بارشوں کا نیا سلسلہ شدت اختیار کر سکتا ہے جس سے مزید تباہی کا امکان ہے۔