پی اے آر سی کی جانب سے نابینا اور اسپیشل افراد کے درمیان مختلف مقابلے منعقد کئے گئے۔
Posted on April 7, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے ادارے ملک بھر میں نابینا اور اسپیشل افراد کیلئے روزگار کے لئے خصوصی مواقع فراہم کریں، اسپیشل افراد کی صلاحیتیں عام انسان سے زیادہ کارگر ہوتی ہیں یہ بات (پی اے آر سی) کراچی چیمپٹر کی ڈائریکٹر پروفیسر ریحانہ یعقوب نے نمائش پر قائم اسپیشل اور نابینا افراد کے اسکول میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوکہی۔
تقریب میں اسپیشل اور نابینا افراد نے مختلف کھیلوں، ملی نغموں، تقریروں اور مارشل آرٹس کے خصوصی مقابلوں میں اپنی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے داد موصول کی اس موقع پر تقریب سے اسکول کی پرنسپل قدصیہ خان، سر ایوب، فرحان وحید، عثمان مسعود اور رضا شان نے بھی خطاب کیا۔
آخر میں (پی اے آر سی) کی جانب سے مختلف مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے نابینا اور اسپیشل افراد کو خصوصی انعامات کے ساتھ ساتھ لنچ اور دیگر تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔پی اے آر سی کی جانب سے نابینا اور اسپیشل افراد کے اسکول میں طلبہ اور طالبات کا پروفیسر ریحانہ یقوب کے ہمراہ لیا گیا گروپ فوٹوپی اے آر سی کی جانب سے نابینا اور اسپیشل افراد کے اسکول میں منعقدہ مقابلہ طلبہ اور طالبہ اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔