پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کا 14 اگست کو مشترکہ مارچ متوقع

Tahir-ul-Qadri,Imran Khan

Tahir-ul-Qadri,Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کا 14 اگست کو مشترکہ مارچ متوقع ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان رابطہ ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان رابطہ ہوا جس میں 14 اگست کو مشترکہ مارچ کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کہتے ہیں کہ پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کی جانب سے 14 اگست کو مشترکہ مارچ کا امکان پیدا ہوگیا ہے تاہم باضابطہ اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آزادی مارچ کے اعلان کے باعث حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کردی، جس کے تحت 90 روز تک وفاقی دارالحکومت میں فوج تعینات رہے گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان بھی لفظوں کی جنگ جاری ہے۔