اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت میں موقف اختیار کرے گا کہ پی سی بی کے الیکشن کرانا اس کا مینڈیٹ نہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے۔
پی سی بی نے انتخابات کرانے سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی سی بی کے انتخابات سے متعلق کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت میں موقف اختیار کرے گا کہ پی سی بی کے انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ نہیں ہے۔