کراچی (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ حنیف خان کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف خود نہیں چاہتی کہ قومی ٹیم کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے، فیڈریشن مین بہت سیاست ہے۔ اپنی برطرفی کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ حنیف خان نے ذرائع سے گفتگو میں کہا کہ وہ جلد ان حقائق پر سے پردہ اٹھائیں گے جس کی وجہ سے انہیں کوچ کے عہدے سے فارغ کیا گیا۔
حنیف خان نے کہا کہ ان کی کوچنگ میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں کانسی اور ایشین چیمپئنز ٹرافی میں گولڈ میڈل حاصل کیا، لیکن پھر پی ایچ ایف نے طاہر زمان کو کیوں کنلسٹنٹ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ لیگ میں تمام میچز کی پلاننگ طاہر زمان نے کی، لیکن شکست کا ذمہ دارکوچ کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔