پی آئی اے کا 9 اپریل تا 31 مئی عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان

PIA

PIA

کراچی(جیوڈیسک)کراچی پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں کمی کردی، 9 اپریل سے31 مئی تک کراچی سے عمرہ زائرین کیلئے دوطرفہ کرایہ 40 ہزار اور دیگر شہروں سے 48 ہزار روپے ہوگا۔

یہ فیصلہ چیئر مین پی آئی اے آصف یاسین ملک کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے 9 اپریل سے 31 مئی تک عمرہ کرایوں میں کمی کردی ہے۔

کراچی سے عمرہ زائرین کیلئے دوطرفہ کرایہ 40 ہزارروپے ہوگاجبکہ دیگر شہروں سے زائرین سے 48 ہزارروپے وصول کیے جائیں گے ترجمان نے بتایا کہ ان عمرہ کرایوں میں تمام ٹیکسز اور فیول سرچارج شامل ہیں ۔