پی آئی اے کو فیول کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے ، عاصم حسین

PIA

PIA

وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے پی ایس او انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قومی ائرلائن کو بلا رکاوٹ فیول کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ مشیر پیٹرولیم حسین نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ایم ڈی پی ایس او کو ہدایت کی ہے کہ فیول کی فراہمی بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

ایم ڈی پی آئی اے کیپٹن محمد جنید یونس نے ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ پی ایس او کے واجبات ادا کردیئے جائینگے فیول کی فراہمی بند ہونے سے قومی ائرلائن کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

قومی ائرلائن نے پی ایس او کو ایک ارب نوے کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ادا نہیں کئے تھے جس کی وجہ سے پی ایس او نے قومی ائرلائن کا طیاروں کو فیول کی فراہمی بند کر دی تھی۔ فیول کی فراہمی بند ہونے سے قومی ائرلائن کی اندرون و بیرون ملک جانیوالی پروازوں کو شیڈول شدید بدنظمی کا شکار ہو گیا تھا۔