پی آئی اے کے پائلٹ نے نشے میں دھت ہونے کا اعتراف کر لیا

PIA Pilot

PIA Pilot

لیڈز پی آئی اے کے طیارے کے پائلٹ نے شراب کے نشے میں دھت ہونے کا اعتراف کر لیا۔ پی آئی اے کے پائلٹ عرفان فیضکو لیڈز کے مقامی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں اس نے اعتراف کرلیا کہ جب وہ کاک پٹ میں گیا تو اس وقت نشے کی حالت میں تھا۔

واضح رہے کہ پائلٹ عرفان فیض کو دو دن قبل طیارے کے کاک پٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کا جرم عائد کیا گیا تھا۔ اعتراف جرم کے بعد عرفان فیض کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔