پی آئی اے میں تقرریوں کیلئے نگران حکومت کے دباو ڈالنے کا انکشاف

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد نگران حکومت کی جانب سے پی آئی اے میں تقرریوں کیلئے دبا ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے پی آئی اے میں تقرری کیلئے دبا ڈال کر بریگیڈیر ریٹائرڈ اسحاق کو ڈائریکٹر ویجیلنس اور کرنل ریٹائرڈ مظہر اقبال کو جنرل مینجر بنانے پر اصرار کیا جا رہا ہے۔

لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے باعث پی آئی اے انتظامیہ تذبذب کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں احکامات کس طرح جاری ہو سکتے ہیں۔