پی آئی اے کی خاتون میڈیکل آفیسر سے اجتماعی زیادتی کا انکشاف

PIA

PIA

لاھور (جیوڈیسک) پی آئی اے کی خاتون میڈیکل آفیسر سے اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہونے کے بعد ایم ڈی پی ائی اے نے انکوئری کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیرصحت پنجاب نے بھی کی خبر پرخاتون ڈاکٹر سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس لے لیا۔ زیادتی کا شکار خاتون میڈیکل افیسرنے پی آئی اے کے ڈپٹی چیف میڈیکل افیسر، ایمبولینس ڈرائیور اور لیب اسسٹنٹ سمیت پانچ افراد کے خلاف درخواست دے دی ہے۔

خاتون نے درخواست میں اجتماعی زیادتی کے حوالے سے ایک ویڈیو ریکارڈنگ کا بھی ذکر کیا ہے۔ خاتون کی درخواست پر ایم ڈی پی آئی اے نے انکوئری کمیٹی تشکیل دے دی جو فوری طورپر واقعہ کی تحقیقات کے لئے لاہور پہنچ گئی ہے۔ پی آئی اے کی انکوئری ٹیم کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ لاہور کینٹ کے ایک کلب میں پیش آیا۔

پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ واقعے میں جو بھی قصور وار ہوا اسے سخت سزا دی جائے گی۔ دوسری جانب وزیر صحت پنجاب خلیل طاہر سندھو نے دنیا نیوز پر خاتون ڈاکٹر سے اجتماعی زیادتی کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کی ہدایت پروہ خود واقعہ کی انکوائری کر رہے ہیں۔