پی آئی اے کے لیئے سات ارب روپے کے بیل آوٹ پیکیج کی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری دیدی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمداسحاق ڈار کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں قومی ایئرلائن کودرپیش مسائل سے متعلق معاملات زیر غور لائے گئے۔
اجلاس کے شرکا کوپی آئی اے کودرپیش مسائل پربریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے کیلئے سات ارب روپے کے بیل آئوٹ پیکیج کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیرصنعت وپیداوار غلام مرتضی جتوئی، وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید، وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، زاہد حامد نے شرکت کی۔