پی آئی اے کو قازقستان کا ائراسپیس استعمال کرنے پر پابندی

 

PIA

PIA

قازقستان ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ایئر لائن کو واجبات کی عدم ادائیگی پر اپنا ایئر اسپیس استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔ ذرائع کے مطابق قازقستان ایوی ایشن اتھارٹی نے 5 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کی پروازوں پر اپنا ایئر اسپیس استعمال کرنے پرپابندی لگا دی ہے۔

یورپ، امریکا اور کینیڈا جانے والی پی آئی اے کی پروازوں کو لمبے روٹس اورزیادہ وقت درکارہوگا جس سے اخراجات مزید بڑھ جائیں گے، قازقستان کی ایوی ایشن نے متعدد بارقومی ایئرلائن کو واجبات کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کئے تھے،اس کے باوجود قومی ایئرلائن نے واجبات ادا نہیں کئے تھے۔