پی کے 10 سے تحریک انصاف کے شاہ فرمان دوبارہ گنتی میں بھی کامیاب

PTI Successful

PTI Successful

پشاور(جیوڈیسک) پشاور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 10 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار شاہ فرمان کی برتری قائم رہی پی کے10 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خوشدل خان کی طرف سے کی گئی تھی۔

متعلقہ ریٹرننگ افسر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی تاہم تحریک انصاف کے شاہ فرمان کی 1300ووٹوں سے برتری قائم رہی، جس پر الیکشن کمیشن کی طرف سے انکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔