پی پی نے وزیراعظم کا خطاب مایوس کن قرار دیدیا، جماعت اسلامی کی بھی تنقید

PPP - JI

PPP – JI

کراچی (جیوڈیسک) دہشت گردی ختم کرنے کیلئے ٹھوس پالیسی دی، نہ لوڈشیڈنگ بحران کا حل دیا، پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کا خطاب مایوس کن قراردے دیا، جماعت اسلامی بھی کہتی ہے پائیدار پالیسی سامنے نہ آسکی۔ اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہ نما راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ میاں نوازشریف تین ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعوی کرتے تھے اب خطاب میں انہوں نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے متعلق کوئی ٹھوس پالیسی پیش نہیں کی۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قوم کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھی دو ٹوک پالیسی چاہئے، ڈھائی مہینے گزر گئے لیکن دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی پالیسی سامنے نہیں آئی، دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہ نما منورحسن نے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں قوم کو خوابوں اور خیالوں کی دنیا میں الجھائے رکھا، کوئی پائیدار پالیسی نہیں پیش کی۔