سانگھڑ (جیوڈیسک) سانگھڑ پی ایس 81 سانگھڑ میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے اصغرجونیجو کو برتری حاصل ہے۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 81 سانگھڑ3 پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک جاری رہی۔
ضمنی انتخاب کے موقع پر سانگھڑ، سنجھورو اور جام نواز علی میں عام تعطیل ہے۔امن امان کے قیام کے لئے 4 ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ رینجرز اور فوج کے جوان بھی تعینات ہیں۔ پی ایس 81 سانگھڑ 3 پر ووٹرز کی کل تعداد1لاکھ 27 ، ہزار 288 ہے۔ 2013 کے انتخابات میں اس نشست پر پیپلز پارٹی کے محمد خان جونیجو کامیاب ہوئے تھے۔ تاہم جعلی ڈگری کیس میں انہیں سندھ ہائی کورٹ نے نا اہل قرار دیا تھا۔