پی ایس ڈی پی کیلئے 203.9 ارب روپے کے فنڈز جاری

PSD

PSD

گذشتہ مالی سال کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے دو سو تین ارب نو کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے، جو کہ مختص شدہ فنڈز سے کم ہیں پلاننگ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کیلئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پرتین سو ساٹھ ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔

مالی سال کے اختتام تک وفاقی حکومت نے دو سو تین ارب نو کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اجرا کیا ، جو ہدف سے تیرہ فیصد کم ہے۔ انفر اسٹرکچر کے منصوبہ جات کیلئے ایک سو سات ارب نوئیکروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے۔

سماجی شعبہ کے منصوبوں کیلئے گذشتہ مالی سال میں اٹھاسی ارب پچاس کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے۔ دیگر متفرق شعبوں کے لئے دو ارب پچاس کروڑ روپے اور ایرا کو پانچ ارب روپے کے فنڈز دیئے گئے۔