پلاننگ کمیشن نے مالی سال دو ہزار بارہ تیرہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کیلئے ابتدائی نو ماہ کے دوران مجموعی طور پر ایک سو اکتالیس ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے مطابق رواں مالی سال سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں سے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لئے چوہتر ارب نوئے کروڑ روپے جبکہ سماجی شعبہ کے منصوبوں کیلئے اکسٹھ ارب پچاس کروڑ روپے جاری کئے گئے۔
اسی طرح دیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب نوئے کروڑ روپے اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے ادارے کیلئے دو ارب اسی کروڑ روپے جاری کئے گئے رواں مالی سال کے لئے پی ایس ڈی کا مجوعی حجم تین سو ساٹھ ارب روپے ہے۔