پی ایس او 7 لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کرئے گا

PSO

PSO

پی ایس او نے اگلے تین مہینوں میں بجلی کی پیداوار کے لییسات لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت خزانہ اور وزارت پانی و بجلی کی جانب سے فرنس آئل کی ادائیگی کی یقین دہانی پر پہلے بھی پی ایس او فرنس آئل درآمد کرتا تھا مگر اب وزیر اعظم نے پی ایس او کو بغیر گارنٹی کے تیل منگوانے کی اجازت دیدی ہے۔

اجازت کے بعد ادارہ مئی، جون اور جولائی کے مہینوں میں سات لاکھ ٹن فرنس آئل منگوائے گا۔ فرنس آئل بجلی کی پیداوار میں استعمال ہوتا ہے۔ اس اقدام سے ملک میں بجلی کی پیداوار میں کسی تعطل سے بچا جاسکے گا۔