پاکستان (جیوڈیسک)وفاق میں نگران حکومت کی ابھی تک عدم تشکیل کئی اداروں میں انتظامی اور مالی معاملات پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل اپریل کیلئے فرنس آئل منگوانے کا ٹینڈر جاری نہ کرسکا۔
پی ایس او کے اندورونی ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اور وزیر پانی و بجلی کی عدم موجودگی کے باعث پی ایس او کو واجبات کی ادائیگیاں کئی روز سے رکی ہوئی ہیں۔جبکہ اپریل میں فرنس آئل منگوانے کیلئے رابطے کے باوجود ابھی تک کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی ہے اور اپریل میں ملک میں فرنس آئل کی شدید قلت کا خدشہ ہے۔
بروقت فرنس آئل نہ ملنے سے ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ ترجمان پی ایس او کے مطابق ادارہ سنگین مالی بحران کا شکار ہے اور تیس ارب روپے کی فوری ضرورت ہے۔