پنجاب (جیوڈیسک) پی ٹی سی ایل کے سینیئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ حامد فاروق نے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل نے صارفین کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے بعد پنجاب کوآپریٹو بنک کے صارفین موبائل بینکنگ، اے ٹی ایم اور انٹرنیٹ بینکنگ کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔
پنجاب کوآپریٹو بنک لاہور کے ریجنل آفس میں معاہدہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامد فاروق نے کہا کہ اس وقت تمام بڑے بینکوں میں جدید ترین سہولیات کی فراہمی میں پی ٹی س ایل کا نمایاں کردار ہے۔
اور اب پنجاب کوآپریٹو بنک کے صارفین بھی ان سہولتوں سے مستفید ہوسکیں گے اور پنجاب کواپریٹو بنک آنے والے دنوں میں ایک جدید ترین بنک بن کر ابھرے گا۔ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک کی جانب سے سی ای او طلعت محمود جبکہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ حامد فاروق نے معائدہ پر دستخط کیے۔